چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے ڈنڈوت میں چیئرمین یوسی ڈنڈوت راجا ماجد، ا ن کا بھانجا ذیشان اور کونسلر طارق محمود فاتحہ خوانی کے لئے قصبہ ڈھیری جانے کے لئے کار میں سوار ہوئے تھے ،پہلے سے طاق میں بیٹھے تین افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچا دی ہیں۔