بلوچستان کے ضلع خاران میں فائرنگ سےایک مچھ روڈ کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خاران میں فائرنگ کا واقعہ گواش کےعلاقے میں پیش آیاجہاں خاران ا یک مچھ روڈ کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ وہاں نامعلوم مسلح افراد پہنچ گئے اور اچانک کام میں مصروف مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سے 4 مزدورجاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کےبعد پولیس اورضلعی انتظامیہ فائرنگ کی جگہ پہنچ گئی اور لاشوں کو سول اسپتال خاران منتقل کردیاگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والےچاروں مزدور غیرمقامی بتائےجاتےہیں،واقعہ کی مزید تحقیقات اور قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔