نیویارک: برونکس لبنان اسپتال میں سابق ملازم کی فائرنگ سے 3 ڈاکٹرز سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

Firing in New York’s Bronx Hospital, miscellaneous injured including doctors
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے برونکس لبنان اسپتال میں ایک شخص لیب کوٹ پہنے داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3 ڈاکٹرز سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جن کی حالت تشیوشناک بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ نیویارک پولیس حکام کے مطابق حملہ آور اسپتال کا سابق ملازم تھا جس کی شناخت ہنری بیلو کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی تاہم فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








