برازیلیا: برازیل کے نائٹ کلب میں مسلح افراد نے اندھا فائرنگ کرکے گیارہ افراد کو قتل کردیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق تین کاروں اور دو موٹرسائیکل سوار سات مسلح حملہ آوروں نے نائٹ کلب پر دھاوا بول دیا ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 15 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آما جگا ہے اور فائرنگ کا واقعہ بھی دو گروہوں کے درمیان تنازع لگتا ہے تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں نعشوں کی شناخت کے بعد حقائق سامنے آنے کی امید ہے ایک حملہ آور بھی زخمی ہو ا گرفتار کرلیا گیا۔