نوشہرہ میں کھیل کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے لڑپڑے،مخالفین کی فائرنگ سے ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق ہو گئے ، ایک ملزم کو گر فتارکرلیا گیا جبکہ چارفرار ہوگئے۔واقعہ گزشتہ رات نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ بیسود میں پیش آیا جہاں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچے لڑے تو بڑے بھی لڑائی میں شامل ہوگئے، مخالفین نے فائرنگ کرکے ماں اور دوبچوں کو قتل کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔