کابل (یس ویب ڈیسک)افغان صوبے قندھار کے ایک ہسپتال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ، صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق دونوں حملہ آور ڈاکٹروں کے بھیس میں تھے، ہلاک ہونے والوں میں دو حملہ آور وں کے علاوہ ہسپتال کے عملے کا ایک رکن بھی شامل ہے۔،بتایا گیا ہے کہ ہسپتال فلاحی ادارے ریڈ کراس کے زیر انتظام ہے،ریڈ کراس کے مطابق جنوبی افغانستان کا یہ وہ واحد ہسپتال ہے جہاں آپریشن کی سہولت دستیاب ہے۔ حملہ آوروں کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔