امیر ترین افراد کے مجموعی اثاثوں میں سے 305 ارب ڈالرز ڈوب گئے۔
کسی سے حل نہ ہوا شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور تیل کی قیمتوں کا سوال،کل تک جو تھے مالا مال، وہ بیٹھے بٹھائے ہوئے کنگال،2016ءکے ابتدائی 5دن ہی دنیا کی امیر ترین شخصیات کے 194ارب ڈالر لے ڈوبے اور اس کے بعد سے یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔بلوم برگ کے مطابق رواں مہینے میں ایمیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس کو 8اعشاریہ9 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو چین کے معاشی بحران نے 6اعشاریہ8 بلین ڈالر کا ٹیکہ لگا دیا۔امیر ترین چینی سرمایہ کار وانگ جن لین کے 6اعشاریہ4 بلین ڈالر ڈوب گئے۔میکسیکو کے بزنس مین کارلوس سلم کے 5اعشاریہ8 بلین ڈالر ڈوب گئے اور اسپین کے امانجیو آرٹیا کے بھی 5اعشاریہ7 بلین ڈالر چین کے معاشی بحران کی نذر ہوگئے۔