سال کا پہلا گرینڈ سلیم 2018 آسٹریلین اوپن کا آغاز آسڑیلیا کے شہر میلبرن پارک میں ہورہا ہے جو 28 جنوری تک جاری رہے گا۔
دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر سپر فٹ ہیں اور اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز ٹینس کورٹ میں شاندار واپسی نہ کرنے کی وجہ سے میگا ایونٹ سےدستبردار کا اعلان کرچکی ہیں۔سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کوالیفائینگ راؤنڈ سے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور جاپانی ٹینس اسٹار کائی نیشکوری اور وکٹوریا آزارینکا میگا ایونٹ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
میگا ایونٹ کی کل انعامی رقم 5 کروڑ 50لاکھ آسٹریلین ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ سنگلز مقابلوں میں فاتح کھلاڑیوں کوانعامی رقم 40 لاکھ آسٹریلین ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ 11جنوری کو 106واں ایڈیشن ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جس کےمطابق اسپین کے رافیل نڈال کو ٹاپ سیڈ میں رکھا گیا ہے۔حال ہی میں برسبین ٹینس کے فاتح راجر فیڈرر،گریگوڈمتروف، الیگزینڈر ویورو،ڈومینک تھیم ، مارین سلچ، ڈیوڈ گوفن، جیک سوک، اسٹین سلاس وارینکا اور پابلوکرینوبسٹا کوبالترتیب دوسرے،تیسرے،چوتھے،پانچویں،چھٹے،ساتویں ،آٹھویں،نویں اور دسویں سیڈ پر رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب رومانیہ کی سائمونا ہیلپخواتین ایونٹس کےمقابلوں کےلئے ٹاپ سیڈ ہونگی۔ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی دوسرے،اسپین کی گاربائن موگوروزاتیسرے ،یوکرین کی الینا سویتلاناچوتھے،امریکا کی وینس ولیمز پانچویں سیڈ ہوں گی۔چیک ری پبلک کی کیرولینا پلسکووا، لیٹوین یلینا اوسٹاپینکو ساتویں، فرانس کی کیرولین گارشیا، برطانیہ کی یوہانا کونٹااور امریکا کی کوکو وینڈیوانگھےکو بالترتیب چھٹے، ساتویں،آٹھویں،نویں اور دسویں نمبر پر رکھا گیاہے۔ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں حکمرانی کرنے والے رافیل نڈال بھی انجری سے نجات کےلیے جدوجہدکررہے تھے۔ ہسپانوی ٹینس اسٹار نے گھنٹے کی انجری کے باعث باسل، پیرس ماسٹرز، ورلڈ ٹور فائنلز اور برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی تھی تاہم وہ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے کےلیے فٹ ہو گئے۔
سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر بھی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کےلیے بھرپور تیار ہیں۔خیال رہے کہ انہوں نے حال ہی میں بلینڈا بینسک کے ساتھ مکس ڈبلز کے فائنل میں 2018ہومین کپ جیتا۔ایونٹ میں اینڈی مرےکی عدم موجودگی میں صرف رافیل نڈال ہی سخت حریف ثابت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ 2004،2006،2007،2010 اور2017 آسٹریلین اوپن ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔
3بار گرینڈ سلیم جیتنے والے اور برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے ہپ انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ میگا ایونٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔اس قبل وہ برسبین ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس ہپ کی سرجری کرائی تھی اس کے باوجود وہ تکلیف میں مبتلا ہیں۔برطانوی اسٹار اینڈی مرے 2017ومبلڈن اوپن کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد سے ٹینس کورٹ سےباہر ہیں۔ وہ ٹینس کی عالمی رینکنگ میں 16 نمبر پر موجود ہیں ۔کہنی کی انجری سے نجات پانے والے نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت سے قبل آئندہ ہفتے دو نمائشی ٹینس ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ۔
ٹورنامنٹس کے دوران ہی ایک بار پھر وہ کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئےتاہم انہوں نے باضابطہ طور پر ایونٹ میں دستبردار ہونے کا اعلان نہیں کیا۔قوی امکان ہے کہ وہ میگاایونٹ میں کوالیفائینگ میچزمیں حصہ لیں گے۔سربیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 2017 سے انجری کی وجہ سے کسی بھی ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لے سکے۔واضح رہے کہ سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی 2017 ومبلڈن اوپن میں ٹام برڈیچ کے خلاف کھیلتے ہوئے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔29سالہ کائی نیشکوری گزشتہ اگست سے کلائی کی انجری کی وجہ سے ٹینس ٹورنامنٹس سے دور ہیں۔ ان کو مکمل طور پر فٹنس ہونے کےلیے مزید وقت درکار ہے۔جاپانی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کرنا میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ میں تیزی سے صحتیابی کے عمل سے گزر رہا ہوں لیکن میں اس وقت کسی بھی ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے 100فیصد فٹ نہیں ہوں۔
خواتین کیٹگری
دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز بھی 2018 آسٹریلین اوپن میں دستبردار ہوگئیں۔ وہ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے ایکشن میں نظر نہیں آئیں گی۔36 سالہ سرینانے پہلے ہی منتظمین کو ایونٹ میں حصہ لینے کی تصدیق سے انکار کیا تھا تاہم انہوں نے جمعے کو باقاعدہ طور پر میگا ایونٹ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ان کہنا ہے کہ میں مقابلہ کرسکتی ہوں لیکن میں صرف مقابلہ ہی نہیں کرنا چاہتی، میں آج کے مقابلے میں کہیں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہوں اور اس کیلئے مجھےکچھ مزیدوقت چاہیے۔
ان کی 11 ماہ کے بعد ابوطہبی میں ہونےوالے نمائشی میچ سے ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی تھی لیکن وہ شاندار واپسی نہ کرسکیں جس کے بعد انہوں نے سڈنی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا۔امریکی کھلاڑی نےگزشتہ برس ریڈٹ ویب سائٹ کے شریک بانی ایلکس اوہانیان کے ساتھ زندگی کی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اس سے قبل بچی کی پیدائش کی وجہ سےوہ ٹینس کورٹ سے باہر تھیں۔
بیلاروس سے تعلق رکھنے والی وکٹوریا آزارینکا بچے کی حوالگی کے کیس کے تنازع کی وجہ مسلسل دوسرے گرینڈ سلیم میں شرکت سے معذرت کرلی۔اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے ان کو ایونٹ میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری مل چکی تھی لیکن انہوں نے قانونی جنگ کی وجہ سے رواں برس آسٹریلین میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ سابق عالمی نمبر ایک گزشتہ برس یو ایس اوپن اور فیڈ کپ فائنل سے دستبردار ہوئی تھیں۔ وہ بار 2012 اور2013آسٹریلین اوپن کی چیمپئن رہ چکی ہیں۔
ومبلڈن چیمپئن گاربین مگوروزانے کی بھی آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک تھی کیونکہ وہ برسبین ٹینس ٹورنامنٹ کے 16 راؤنڈ میں کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں تھی تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہی فٹ ہوگئیں ۔وہ خواتین کی عالمی ٹینس رینکنگ کی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ وہ دو گرینڈ سلیمز ٹائٹل فرنچ اوپن اور ومبلڈن اوپن جیت چکی ہیں۔ اسی طرح برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی یوہانا کونٹا بھی اینڈی مرے کی طرح ہپ انجری کا شکار ہونے کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت سے معدوم ہوگئی تھی۔ ان کو انجری کے وجہ سےبرسبین ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل سے باہر ہونا پڑا۔روسی ساحرہ ماریاشراپووا بھی 2016 آسٹریلین اوپن کے بعد پہلی بار رواں ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔
2016 میں ان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا جس کے بعدورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا)کی جانب سے دو سال کےلیے ٹینس کے دروازے بند کردیئے گئے تھے بعدازاں ان کی سزا میں تخفیف کرکے 15 ماہ کردی گئی تھی۔ اپریل 2017 میں ان کی دنیائے ٹینس میں واپسی ہوئی ہے اور اس دوران وہ دو ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔سرینا ولیمز کی دستبرداری کے بعد ویمنز سنگلز ٹائٹل کےلیے عالمی نمبر ایک سائمونا ہیلپ اور عالمی نمبر تین کیرولین ووزنیاکی کا پہلی بار گرینڈ سلیمز چیمپئن بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔