مکہ المکرمہ میں موجود اس بیکری میں شیرمال، ڈبل روٹی، پیسٹریز کے علاوہ بیکری کی مختلف اشیا انتہائی مناسب قیمت میں فروخت کی جاتی ہیں جو گاہکوں میں انتہائی مقبول ہیں۔
مکہ المکرمہ: مکہ المکرمہ میں موجود ایک بیکری کے مالک نے سرویلیئنس کیمرے، اکاؤنٹنٹس اور کیشیئر کے جھنجھٹ سے نجات حاصل کر لی۔ بیکری مالک نے سائن بورڈ لگا دیا کہ “جو چاہتے ہیں لے جائیں اور جتنا چاہتے ہیں ادا کریں”
بیکری کے مالک غازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے انہوں نے کیشیئر سے نجات حاصل کی آمدنی اضافہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ اقدام روٹی خریدنے کیلئے آنے والوں گاہکوں کی ایمانداری معلوم کرنے کی غرض سے اٹھایا تھا۔ لوگوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اعتبار کے قابل ہیں اور میرا یہ خیال سچ ثابت ہوا۔
انہوں نے لکھ کر لگا رکھا ہے کہ “جو کوئی روٹی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہم اسے بھی خوش آمدید کہتے ہیں، وہ روٹی مفت لے سکتا ہے اور اگر ابھی پیسے نہیں ہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں آپ اگلی دفعہ روٹی کی قیمت ادا کر سکتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال کے عرصے میں ثابت ہوا کہ میرا یہ خیال درست تھا۔ میرا تجربہ انتہائی کامیابی سے کام کر رہا ہے۔
مکہ المکرمہ میں موجود اس بیکری میں شیرمال، ڈبل روٹی، پیسٹریز کے علاوہ بیکری کی مختلف اشیا انتہائی مناسب قیمت میں فروخت کی جاتی ہیں جو گاہکوں میں انتہائی مقبول ہیں۔