امریکا میں معدومی کے خطرے سے دوچار نسل کی چمگادڑ کا دنیا میں پہلا سیزیرن آپریشن ہو ا اور اب بچہ صحت یاب ہو گیا ہے۔
سان ڈیگو: (ویب ڈیسک) امریکا کے شہر سان ڈیگو کے چڑیا گھر کے سفاری پارک میں پہلی بار روڈریگز فروٹ بیٹ کا سی سیکشن کیا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق گیارہ جنوری کو اسی چڑیا گھر میں ہی پیدا ہوئی چمگادڑ پیٹی کا ایمرجنسی میں سی سیکشن کیا گیا۔ پیٹی کی جان تو نہیں بچائی جا سکی لیکن اسکے بچے کو بچا لیا گیا۔
بچے کو پالنے کے لئے قریبی جانوروں کے مرکز منتقل کر دیا گیا۔ جہاں کا عملہ اسے ہر دو گھنٹے بعد دودھ پلاتا ہے جس میں پینتالیس منٹ لگتے ہیں۔ اسے گیلی روئی سے نہلایا جاتا ہے چونکہ چمگادڑ کے بچے ہر وقت اپنی ماں سے چمٹے رہتے ہیں۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک جراب کو انکیوبیٹر میں لٹکایا گیا۔ روڈریگز فروٹ بیٹ معدومی کے خطرے سے دوچار ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں اس نسل کی صرف چار ہزار چمگادڑیں ہیں۔