counter easy hit

اسرائیلی سیاحوں کو لے کر پہلی پرواز دبئی پہنچ گئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد اسرائیلی سیاحوں کی پہلی پروازدبئی پہنچ گئی۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق امارتی ائرلائن کی پہلی پرواز تل ابیب سے اسرائیلی سیاحوں کو لے کر اتوار کو دبئی پہنچی ہے۔ ائرلائن کی فلائٹ 8194 نے تقریبا تین گھنٹے کی پرواز کے بعد فلک بوس عمارتوں کے شہر دبئی میں لینڈ کیا ہے۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلائی دبئی اس روٹ پر ہفتہ وار 14 پروازیں چلائے گی۔ روزانہ دو پروازیں دبئی اور تل ابیب کے درمیان چلیں گی۔ فلائی دبئی ڈاٹ کام پر اس کی بکنگ دستیاب ہے۔ اس پیشرفت کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ٹرانسپورٹ معاہدہ کے بعد کیا گیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی فضائی کمپنیوں کے درمیان مسافر اور کارگو آپریشنز کو شروع کیا جاسکے گا۔ اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوروں، سیاحت اور سفر کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ائیر لائن نے ایک بوئنگ 737 طیارہ سیاحوں کو لانے کےلیے تل ابیب ائیر پورٹ روانہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ فلائی دبئی نے دبئی اور تل ابیب کے درمیان 26 نومبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہےائیر لائن نے اتوار کو چلائی جانے والی پرواز کو بغیر کسی وضاحت کے سیاحوں کےلیے کمرشل چارٹرڈ پرواز قرار دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website