counter easy hit

جی 20 اجلاس شروع، ٹرمپ کی پیوٹن سے پہلی ملاقات

first, meeting, between, Putin, and Trump, at, G20, Summitجی 20 کا سربراہی اجلاس جرمنی کے شہر ہمبرگ مین شروع ہوگیا، اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ویلادمیر پیوٹن کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے استقبالیہ خطاب میں اجلاس میں شریک رہنماؤں کی توجہ عالمی مسائل کی جانب مرکوز کرائی۔

کانفرنس میں میزبان جرمنی کی چانسلر کے علاوہ امریکی صدر ، روسی صدر، چینی صدر، برطانوی وزیراعظم، فرانس کے صدر اور بھارتی وزیراعظم بھی شرکت کر رہے ہیں، جبکہ ترکی کے صدر اردوان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ساتھ مختصر گفتگو کی۔

روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ نے اجلاس شروع ہونے سے قبل آپس میں مصافحہ کرکے توجہ حاصل کی، بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی۔

جرمنی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے امریکی انتخابات میں مداخلت کاالزام مستردکردیا جبکہ دونوں ممالک نے شام کےجنوب مغربی علاقےمیں جاری خانہ جنگی روکنے سے متعلق اتفاق کیا ہے۔

جرمنی کے شہر ہمبرگ میں جی ٹوئنٹی سربراہی جاری ہے،اجلاس کے پہلے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہو، یہ ملاقات دو گھنٹے سے زئد وقت تک جاری رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک موقع پر جب دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کو ایک گھنٹے سے زائد گزر گیا تو خاتون اول ملانیا ٹرمپ کو ملاقات ختم کرانے کی غرض سے میٹنگ روم میں بھیجا گیا، تاہم وہ بھی اس ملاقات کو ختم کرانے میں ناکام رہیں اور یہ ملاقات مزید ایک اور گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے گفتگو کے آغاز میں ہی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کا مسئلہ اُٹھایا، جس کے جواب میں روسی صدر پوٹن نے واضح کیا کہ روس نے ان انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پیوٹن کی جانب سے امریکی انتخابات میں عدم مداخلت کے بیان کو تسلیم کیا ہے۔

ملاقات میں شام کی صورت حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے دونوں ممالک نے ایک سمجھوتے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے سائبر کرائمز کے حوالے سے بھی تفصیلی طور تبادلہ خیال کیا ۔

دوسری جانب جرمنی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد گزشتہ روز سے مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ مظاہرے پرتشدد ہو چکے ہیں۔

مظاہرین جلاؤ گھیراؤ کرکے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کو متاثر کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

مظاہرین نے آج بھی جلاؤ گھیراؤ کیا اورتوڑ پھوڑ بھی کی، ہیمبرگ خانہ جنگی کے شکار شہر کامنظرپیش کرنے لگا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق مظاہرین سےجھڑپوں میں 2سو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،جبکہ جھڑپوں میں ملوث 83مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا۔

مظاہرین نے جوشہر کاحال کیا ہے وہ پچھلے دس برسوں میں بھی دیکھنے میں نہیں آیا ۔

پرتشدداحتجاج کےسبب میلانیاٹرمپ جی20سربراہوں کےجیون ساتھیوں کی میٹنگ میں شرکت نہ کرسکیں ۔

جی20سربراہوں کے شریک حیات کو ماحولی آلودگی سے متعلق مرکز کا دورہ کرنا تھا، تاہم مظاہروں کےسبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میٹنگ میں شرکت نہ کر سکیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website