میرپور : میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلا دیش نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔
بھارت کی جانب سے صرف روہت شرما نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلا دیش کی جانب سے مستغفر الرحمان نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو 308 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال 60، سومیا سرکار 54 جبکہ شکیب الحسن 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔