ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستانی ٹیم میں محمد حفیظ اور محمد عامر کی شمولیت متوقع ہے ۔
لیگ اسپنر شاداب خان کو ون ڈے کیپ ملنے کا امکان ہے۔محمد عامر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں تھے ۔ پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کامران اکمل، بابر اعظم ،محمد حفیظ، شعیب ملک ، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں۔