نوشہرہ ……….خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، بچے کا تعلق افغانستان سے ہے ۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے کے 19 ماہ کے عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ بچے کاتعلق افغانستان سے ہے تاہم اس کے والدین نو شہرہ کے یوسی بر بانڈہ میں رہائش پزیر ہیں۔ بچے میں پولیو کا پی ون وائرس پایا گیا ہے جو ایک بچے سے دوسرے بچے میں باآسانی منتقل ہوتا ہے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا کا یہ پہلا کیس ہے