جدہ (نوید فاروقی) پہلا سیالکوٹ والی بال کلب ٹورنامنٹ گزشتہ دنوں جدہ میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں سعودی عرب میں موجود تارکین وطن کی مشہور و معروف چھ ٹیموں نیحصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ میں چوہدری اویس ، حافظ انور، محمد وسیم چوہدری غلام عباس سلہری، چوہدری مشتاق، چوہدری نبیل اور چوہدری تبریز تھے۔
ٹورنامنٹ ناک اآوٹ سسٹم کے مطابق کھیلا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری دلاور اور چوہدری ہارون تھے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں سیالکوٹ کلب پاکستان ، شہدائے کشمیر کلب ، بارو شہید کلب، گجر برادرز شکر گڑھ، یونائیٹڈ کلب بھنجوسہ، اور کشمیر سپورٹس کلب بھیرہ شامل تھیں۔
پہلا سیمی فائنل گجر برادرز شکر گڑھ اور شہدائے کشمیر والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں شہدائے کشمیر نے مقابلہ 0ـ3 سے اپنے نام کر لیا۔ دوسرا سیمی فائنل کشمیر سپورٹس کلب اور سیالکوٹ کلب پا کستان کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ سنسنی خیز مقابلے کیبعد شہدائے کشمیر والی کلب نے 1ـ3 سے اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ شہدائے کشمیر اور کشمیر سپورٹس والی بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔
میچ 5 سیٹس پر مشتمل تھا میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے جاں فشانی سے اچھے کھیل کا مطاہرہ کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ میں کشمیر سپورٹس کلب نے تینـدو سے میدان مار لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی چوہدری دلاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن میں بڑھتی ہوئی کھیلوں کی سرگرمیاں حوصلہ افزا ہیں۔ تارکین وطن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ فائنل میچ کی فاتح ٹیم کو کیش انعام 1500ریال اور ساتھ ٹرافی دی گئی۔
رنر اپ ٹیم کو 1000 ریال کے ساتھ ٹرافی دی گئی دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کو چوہدری ہارون اور حافظ انور نے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے۔ کشمیر سپورٹس کے محمد اسلم کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی کی جانب سے مین آف دی ٹورنامنٹ کو 500 ریال کیش اور ٹرافی دی گئی۔ چوہدری اویس نے تمام مہمانوں اور ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔