سال 2018 کا پہلا سورج ملک میں نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہو رہا ہے۔ خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات اور ناکامیوں کے ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑے 2017 رخصت ہو گیا۔ دنیا میں سال نوکا آغاز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہواجہاں بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے
ہر شخص دعا گو ہے نیا سورج ملک میں ہر سُو پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کی کرنیں بکھیرے اور اس سال اُن کے وہ تمام مسائل حل اور خواب پورے ہوں جو ادھورے رہ گئے ہیں۔نیا دن، نیا سال، نئی امنگیں، امیدیں اور دعا ہے کہ 2018 کاپہلا سورج پاکستان کے لیے، پاکستانیوں کے لیے،ساری دنیا کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو، امن کا ہر طرف بول بالا ہو اور یہ سال ہر کسی کے لیے کامیابیاں لائے۔دعا ہے کہ 2018 پاکستان کے لیے خوش حالی اور استحکام لائے، کراچی سے کشمیر، گوادر سے گلگت بلتستان امن ہو، خوشیاں ہوں، پاکستان کو معاشی دوام حاصل ہو اور ملکی ترقی کا پہیہ پہلے سے بھی تیز دوڑے۔سال 2017 میں جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا رہا، دعا ہے کہ اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں اور یہ نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔