counter easy hit

پہلی شادی صرف دو دن کے نوٹس پر کی تھی، سیف علی خان

Saif Ali Khan

Saif Ali Khan

ممبئی : اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ پہلی شادی صرف دو دن کے نوٹس پر کی تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں امریتا کے گھر ایک کھانے پر مدعو تھا اور اس کھانے کا اختتام ہونے تک ہمارے درمیان پیار ہو گیا اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم دونوں نے شادی کا فیصلہ تو کر لیا تاہم بہت گھبرائے ہوئے تھے انھوں نے کہا کہ ہم نے دو دن کے اندر شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے عملی جامہ بھی پہنا لیا انھوں نے کہا کہ شادی کے صرف دن پہلے میری والدہ نے خبردار کیا تھا کہ شادی نہ کرنا۔