counter easy hit

پہلی خاتون فائٹرپائلٹ مریم مختیارشہید کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

First woman fighter pilot, which marks the first anniversary of the martyrdom of Maryam mukhtar

First woman fighter pilot, which marks the first anniversary of the martyrdom of Maryam mukhtar

لاہور: پاکستان ایئرفورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید کی شہادت کو ایک سال بیت گیا ہے جن کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم ملیرکینٹ کے اسکول اورکالج سےحاصل کی ، مئی 2011 کو پاک فضائیہ کے ایک سوبتیسویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیارکی. 24 نومبر 2015 کے روزمیانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی- 7 طیارے کو معمول کی پروازکے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختیارشہید ہو گئی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈسکہ میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

ان کی برسی کے موقع پرشہید مریم کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ان خدمات کے اعتراف میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلائنگ آفیسرمریم مختیار گزشتہ سال میانوالی میں پاک فضائیہ کے طیارے ایف سیون کے حادثے میں شہید ہوگئیتھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website