کراچی…کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں وسائل کی لوٹ مار کے خلاف ملازمین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے کام چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔
فشری ذرائع کے مطابق ایف سی ایس کے بینک اکاؤنٹ سے گزشتہ روز قانونی مشاورت اور مقدمات میں وکالت کے نام پر ایک وکیل محفوظ یار خان کو 80 لاکھ روپے کی بھاری ادائیگی کی گئی تھی۔ اس رقم کا پے آرڈر خود فشری کے خود ساختہ لیگل ایڈوائز شہزاد قمر نے مذکورہ وکیل کے ہمراہ جاکر بینک سے بنوایا تھا جبکہ ہائی کورٹ کی جانب سے تنخواہوں کے علاوہ کسی بھی کی قسم کی ادائیگی پر پابندی لگائی گئی ہے۔اسی لاکھ روپے کی خطیر رقم کی غیرقانونی ادائیگی کے خلاف آج صبح فشری ملازمین نے بینک کا گھیراؤ کرلیا اور انتظامیہ کے خلاف فش ہاربر میں جلوس نکالا۔ اس صورتحال پر رینجرز اور پولیس کو طلب کیا گیا۔