counter easy hit

فش قورمہ

اجزاء
مچھلی———— ایک کلو
دہی————– 1/2کپ
براﺅن پیاز————— 2عدد
لیموں———- 1عدد
ثابت لال مرچ————– 2-3عدد
ادرک لہسن پیسٹ————– 2کھانے کے چمچہ
لال مرچ————— 1-1/2چائے کا چمچہ
زیرہ————– 2چائے کے چمچہ
ہلدی پاﺅڈر————- 1چائے کا چمچہ
ثابت دھنیا———— 1چائے کا چمچہ
الائچی پاﺅڈر————————— 1چائے کا چمچہ
دار چینی——————- 1/4چائے کا چمچہ
لونگ کٹا ہوا———————– 1/4چائے کا چمچہ
زعفران————– 1چٹکی
تیل———————- حسبِ ضرورت
نمک—————– حسبِ ذائقہ
کالی مرچ———— حسبِ ذائقہ
ہرادھنیا———————- 2کھانے کے چمچے

ترکیب
مچھلی کو دھو کر لیموں کا رس، کالی مرچ اور نمک، ہلدی لگا کر رکھ دیں۔
اب ایک پین میں تیل گرم کرکے مچھلی شامل کرکے فرائی کریں اور سائیڈپر رکھ دیں۔ایک بلینڈر میں ادرک،لال مرچ،بادام، تھوڑا سا پانی شامل کرکے بلینڈ کرلیں اور پیوری بنالیں تمام مصالحہ جات شامل کرکے بلینڈ کرلیں اور ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پسی ہوئی پیوری شامل کردیں اب اس کو گولڈن براﺅن ہونے تک بھونتے رہیں،زعفران اور تمام مصالحے ڈال کر پکائیں اب گرم پانی شامل کرکے گریوی تیار کرلیں، اور دہی اور براﺅن پیاز شامل کرکے مکس کریںاب مچھلی شامل کرکے پکائیں،اور آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔