جکارتہ ……انڈونیشیا میں غیر قانونی مچھلیوں کے شکار کی انوکھی سزادیدی گئی ،حکام نے پکڑی گئی کشتی کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردی ۔
انڈونیشیا میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکار پر پکڑی گئی کشتی دھماکا خیز مواد سے تباہ کردی گئی،بینڈٹ 6 کی آخری کشتی کو جاوا کے مغربی علاقے میں دھماکے سے تباہ کیا گیا۔حکومت کے اس اقدام کا مقصد مچھلیوں کا غیر قانونی شکار روکنا ہے،حکام نے اس کشتی کو 26 فروری کو پکڑا جبکہ کشتی کے کیپٹن اور عملے کے دس افراد اب بھی قید میں ہیں