counter easy hit

مٹھی میں قحط نے مزید 2 ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں

Tharparkar

Tharparkar

تھرپارکر (یس ڈیسک) تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں آج مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی۔

سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید 2 بچے چل بسے جب کہ اسپتال میں اب بھی غذائی قلت کے شکار 40 سے زائد بچے داخل ہیں۔ علی الصبح جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ قحط سے ہلاک بچوں کی تعداد 36 ہوگئی جب کہ رواں سال یہ تعداد 544 تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال سے ضلع تھرپارکر میں قحط اور خشک سالی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جب کہ حکومتی غفلت اور عدم توجہ کے باعث ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔