ڈاکٹر اور ماہرینِ صحت بار بار ہماری جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت روز مرہ زندگیوں میں اجاگر کر رہے ہیں۔
عمر کے علاوہ، صحت مند اور تندرست رہنے کے دیر پا فوائد ہیں جو ایک ہموار زندگی گزارنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ صحت اور فٹنس کیلئے پاگل ہوتے ہیں اور کافی وقت جم میں گزارتے ہیں جبکہ کچھ اس کو لمبی چہل قدمی پر جا کر پورا کرتے ہیں۔
ان کے علاوہ کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو کاہلی یا دیگر بہانے بناکر ان سرگرمیوں سے دوررہتے ہیں۔
لیکن نئی تحقیق کے مطابق محض 20منٹ جسمانی سرگرمیوں پر صرف کرکے بھی آپ فٹ اور صحت مند رہ سکتے ہیں۔
صرف 20 منٹ کی درمیانی ورزش آپ کے مدافعتی نظام کو حرکت میں لے آتی ہے اور آپ کو بیماریوں کا شکار ہونے سے بچاتی ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نےتحقیق میں معلوم کیا کہ درمیانی ورزش کا ایک سیشن انسداد سوزش کے طور پر عمل کر سکتا ہے۔
محققین کے مطابق انسداد سوزش اثرات حاصل کرنے کیلئے ورزش کا شدید ہونا ضروری نہیں، درمیانی سطح کی ورزش کافی ہوگی۔