counter easy hit

فٹنس لیول برقرار رکھنے کیلئے ایکسٹرا ٹریننگ کرتا ہوں: عرفان

 fitness levels: Irfan

fitness levels: Irfan

پاکستان کپ میں شریک دنیا نیوز کی ٹیم اسلام آباد کے دراز قامت باؤلر محمد عرفان کہتے ہیں کہ انکی ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے، ایونٹ میں شریک نوجوان کھلاڑیوں کو سینئرز سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کی ٹیم فیڈرل کیپیٹل کے باؤلر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، ٹیم میں موجود آدھے سے زیاہ کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔ محمد عرفان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کپ کے لئے کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ڈرافٹنگ کا عمل قابل تعریف ہے۔فٹنس سے متعلق ایک سوال پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ دراز قامت ہونے کی وجہ سے انہیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ اپنا فٹنس لیول برقرار رکھنے کے لئے ایکسٹرا ٹریننگ کرتے ہیں۔ قومی باؤلر کے مطابق، ایونٹ میں شرکت نوجوان کھلاڑیوں کو سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔