لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتا ز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت جمشید بٹ ٹونی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پانچ ججز نے جنر ل کونسلر شیراز بٹ کے حق میں فیصلہ دے دیا جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں الیکشن کمیشن کے اسی فیصلے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور ان کو منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں مل رہی شیراز بٹ کے حق میں فیصلہ انکی سچائی کا ثبوت ہے جمشید بٹ ٹونی نے مزید کہا کہ مخالفین کا الزام تھاکہ شیراز بٹ سرکاری ملازم ہیں لہذا اسے نااہل قرار دیا جائے موجودہ فیصلے سے حق سچ کی فتح ہوگئی ہے ہم مسلم لیگ ن کے راہنما جنرل کونسلر شیراز بٹ اور انکے ساتھیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انکی مزید ترقی وکامیابی کیلئے دعا گو ہیں