اس بیماری میں مریض کے مادہ تولید پیدا کرنے والے آلات میں خشکی پیدا ہو جاتی ہے جو منی کے حجم و مقدار کو کم کر دیتی ہے، یہ صورت کسی لمبی بیماری، کثرت قے یا کشتہ جات کے غلط طریقہ پر استعمال کرنے سے مزاح میں خشکی کا غلبہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے قوت باہ میں فتور آجاتا ہے۔
ضغف باہ کی علامات
آلات من لاغر و سرد ہوتے ہیں منی بہت قلیل مقدار میں غلیظ بمشکل اور دیر میں خارج ہوتی ہے بدن میں خون اور گوشت کی کمی ہو جاتی ہے جو ظاہر طور پر نظر آنے لگتی ہے نیند کم یا بالکل نہیں آتی مریض طرح طرح کے توہمات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
ضعف باہ کا گھریلو علاج
بدن کو رطوبت پہنچانے اور دل کو فرحت دینے والی دوائیں اور غذائیں زیادہ استعمال کی جائیں اور ایسے عمل کریں جن سے رطوبت بد ن بڑھ جائیں، خوب نہایا کریں اور زیادہ سویا کریں۔
ضعف باہ کا دیسی نسخہ
گوکھر وکوٹ کر گائے کے دودھ میں بھگو دیں جب دودھ خشک ہو جائے تو دوبارہ باریک پیس کر رکھ لیں۔
ترکیب استعمال
چھ چھ گرام صبح و شام تازہ گائے کے دودھ کے ساتھ لیا کریں۔
ضعف باہ کا دیسی نسخہ نمبر2
گائے یا بکری کا تازہ دودھ ایک ایک پائو صبح و شام تین تین تولہ شربت عناب ملا کر پیا کریں یا اس ترتیب سے پئیں کہ پہلے دن دس تولہ دودھ میں دو تولہ شربت عناب ملا پئیں پھر روزانہ ایک تولہ دودھ کا اضافہ کرتے ہوئے 41 تولہ تک پہنچائیں شربت عناب بھی بقدر ذائقہ بڑھاتے جائیں پھر بتدریج کم کر کے بدن کر دیں۔