کراچی……..اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 5کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرونی قرض کی واپسی کے باعث گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کمی دیکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کمی کے بعد 20 ارب 33 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پاکستان نے ساڑھے3کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا تھا۔واضح عہے کہ 19 فروری تک اسٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب 48 کروڑ ڈالر، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 85 کروڑ ڈالر تھے۔