اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ڈیجیٹل ڈپلومیسی ہمارے وزارت خارجہ ویژن کے تحت پبلک ڈپلومیسی کے اقدامات کا اہم ترین حصہ ہے۔ پاکستان کیلئے’’ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن ‘‘کےبانی کے طور پر اس کا حصہ بننا باعث اعزاز ہے۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انکا کہنا تھا کہ ڈی سی او عالمی سطح پر تعلیم، صحت، ثقافت، سائنس، معاشرت، سرمایہ کاری اور سیکورٹی معاملات کو ڈییجیٹل ایجنڈا کی شکل دیکر ایک پلیٹ فارم کی صورت میں ان کیلئے کام کریگا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں جب عالمی ڈیجیٹل معیشت 11 ٹریلین ڈالر کی سطح برقرار رکھے ہوئے ہیں اور مزید ترقی کر رہی ہے اس وقت ڈی سی او کی تشکیل اور پاکستان کا اسکے بانی ممبر کے طور پر اس سے منسلک ہونا پاکستان کو مستقبل میں ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور اتحاد کے مواقع فراہم کریگا۔ انھوں نے اس موقع پر سعودی عرب کے کیمونیکیشن وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبداللہ عامر السواحہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سعودی وزیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت اور شراکت داری ڈی سی او کی کامیابی کی ضمانت بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیجیٹل مستقبل کی راہ میں ایک تاریخی اقدام ہے اور تمام ممالک کے ڈیجیٹل مستقبل کو اہم جانتے ہوئے اجتماعی تعاون لیے ہوئے ہے
Digital Diplomacy is an integral part of my Public Diplomacy Initiative under #VisionFO: today, i am pleased to announce 🇵🇰 joins multilat Digital Cooperation Organisation as Founding Member, ushering in new era of #digitaldiplomacy w/ long term opp to shape global digital agenda pic.twitter.com/qt4PeN59F5
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) November 26, 2020
At a time when the global digital economy is worth over 11T dollars & growing, creation of #DCO and Flag of Pakistan joining as founding member propels us into future of cooperation & unity in digital economy. Congratulations to Flag of Saudi Arabia and H.E
@aalswaha
for this historic initiative.
Digital Diplomacy is an integral part of my Public Diplomacy Initiative under #VisionFO: today, i am pleased to announce Flag of Pakistan joins multilat Digital Cooperation Organisation as Founding Member, ushering in new era of #digitaldiplomacy w/ long term opp to shape global digital agenda