مردان: راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی فلائنگ کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔
Five people killed in a passenger coach and a truck collision in Mardan
راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر کوچ مردان کے علاقے گجر گڑھی رنگ روڈ چوک پر کھڑے خراب ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پرجاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جو عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقے جارہے تھے۔