پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق 5شخصیات جے آئی ٹی کے سمن کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔
Five personalities were not present despite the JIT summon
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونےوالوں میں قطری شہزادہ حماد بن جاسم بن جابر الثانی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی امریکی شہری شیخ سعید بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ سعید حدیبیہ ملز کیس اور ہل میٹل میں پیسوں کی منتقلی کے معاملے پر مطلوب ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق جےآئی ٹی میں پیش نہ ہونےوالوں میں اسحاق ڈارکی اہلیہ کابھانجا موسیٰ، حدیبیہ ملز کیس کے مرکزی گواہ کاشف مسعود قاضی اور التوفیق کیس کےشیزی نقوی بھی شامل ہیں۔