عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
Five suspects more arrested in Mishal Khan murder case
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں طالب علم عثمان، سلیمان، عباس اور یونیورسٹی ملازمین نواب علی اورشبیر شامل ہیں۔ ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ 2 ملزمان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہونے کی اطلاع ہے۔
ڈی پی او مردان کے مطابق مشال قتل کیس میں 49 ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے۔