کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملات طے پاگئے ،بلوچستان نیشنل پارٹی اورمتحدہ مجلس عمل بھی حکومت کا حصہ ہونگے، ڈپٹی سپیکر کا عہدہ ایم ایم اے اور بی این پی مینگل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتحادیوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا تیار ہوگیا
“باپ “پارٹی کو وزارت اعلیٰ ،سپیکر 6 وزارتیں اور دو مشیر، بی این پی مینگل اور ایم ایم اے کو 3 وزارتیں دو مشیر اور ڈپٹی سپیکر،پی ٹی آئی کو ایک وزارت اور ایک مشیر جبکہ اے این پی، بی این پی عوامی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ایک ایک وزارت ملنے کا امکان ہے ۔مخلوط اتحاد کو 65 کے ایوان میں سے 60 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں اپوزیشن کا کردار پشتونخواملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ادا کرینگی۔