counter easy hit

بریکنگ نیوز : جے یو آئی ایف اور افغان طالبان میں گٹھ جوڑ۔۔۔ آزادی مارچ میں طالبان کے جھنڈے کس نے لہرائے؟ ناقابل یقین انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزادی مارچ میں جے یو آئی ایف اور افغان طالبان کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔ جمیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں طالبان کا پرچم لہرایا گیا ہے۔ جھنڈے لہرانے والے افراد کی شناخت کیا ہے؟ اور کہاں سے آئے؟ تفصیلات نے سب کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے پنڈال میں دیگر سیاسی جماعت کے علاوہ سفید پرچم بھی لہرایا گیا جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔ پرچم دو افراد نے تھام رکھا ہے جن کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور نہ انتظامیہ نے طالبان کا پرچم لہرانے والوں کو روکا۔ ذمہ داران نے بتایا کہ طالبان کے پرچم لہرانے میں جے یو آئی کا کوئی کردار نہیں اور نہ کوئی تعلق ہے۔ جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر عبد الواسع نے کہا کہ ہم ایسے پرچم کی بالکل اجازت نہیں دیتے یہ کسی تیسری قوت کا کام لگتا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت خود طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تو ہمارے مارچ میں پرچم لہرانے سے کون سی غداری ہوگئی۔ تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ پرچم لہرانے کا مقصد حکومت کو دھمکی دینا ہے کہ ہمارے ساتھ طالبان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جھنڈے حکومت کو واضح پیغام ہے کہ طالبان بھی آزادی مارچ میں موجود ہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ آزادی مارچ کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے حکومت کو سو بار سوچنا چاہیے۔ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرچم لہرانے کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ سب مرضی سے کیا جارہا ہے اور اس کا مقصد حکومت کو خبردار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نقص امن پیدا ہوا تو فوج حکومت احکامات پر عمل کرے گی لیکن بذات خود جمہوری عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔

Flag, of, Taliban, in, JUI, F, Jalsa, who, hoisted, the,flags, of, taliban

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website