لاہور ایئرپورٹ پر خراب موسم کےباعث فلائٹ آپریشن دو گھنٹے معطل رہنے کےبعد صبح سات بجے بحال ہوگیا اورملکی اورغیر ملکی پروازوں کی آمد ورفت شروع ہوگئی۔
لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث صبح پانچ بجے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا اور لاہورسے جانیوالی 11 پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 264کو ملتان اتار لیا گیا، فلائٹ آپریشن بحال ہونے کےبعد اس پرواز کو لاہور روانہ کردیا گیا اور وہ سات بج کرپانچ منٹ پر لاہور لینڈ کرگئی۔