پشاور : این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبر پختونخوا میں آئی ، مالی نقصان تو اپنی جگہ 32 جانیں بھی گئیں ، چترال ہو یا جنوبی پنجاب متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سیلاب سے ملک بھر میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی ، آزاد کشمیر میں 13، بلوچستان میں 7 افراد جان سے گئے ۔ 1648 گھر اور 451 دیہات شدید متاثر جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار سے ذائد افراد بے گھر اور ایک لاکھ 23 ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
2 لاکھ 33 ہزار ایکڑ سے ذائد فصلیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ، مال مویشیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے۔
امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 23 ہزار 757 ٹینٹ ، 20 ہزار 486 ٹن اشیاء خوردونوش، 121 ٹن منرل واٹر کی بوتلیں بھجوائی جا چکیں ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے رواں ہفتہ میں شدید بارشوں کے باعث صوبوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، ابھی تو سیلاب آیا نہیں جو آنے کا خدشہ ہے۔