counter easy hit

فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی برآمدات پر ریبیٹ کو خوش آئند قرار دیدیا

Flour Mills

Flour Mills

آل پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی ٹھان لی۔ حکومت کی جانب سے گندم کی فی ٹن برآمدات پر 120 ڈالر ریبیٹ دینے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیدیا۔
کراچی: (یس اُردو) گندم کی برآمدات پر 120 ڈالر فی ٹن ریبیٹ دینے کے حکومتی فیصلے سے برآمد کنندگان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بڑے پیمانے پر گندم کی برآمدات کے منصوبے بننا شروع ہو گئے ہیں۔ آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی برآمدات میں اضافے کے لئے اٹھائے گئے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس فیصلے سے گندم کی برآمدات میں اضافہ ہو گا جس سے غیر ملکی زرمبادلہ پاکستان آئے گا، جو معیشت کے لئے بہتر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گندم سستی ہونے کے سبب پاکستان سے گندم کی برآمدات نہ ہونے کہ برابر رہ گئی تھی جبکہ حکومت کے پاس 30 لاکھ ٹن گندم اضافی ذخائر میں موجود ہیں۔ دوسری جانب ہولسیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید کا کہنا ہے کہ گندم کی برآمد پر ریبیٹ دینے کے بجائے حکومت مقامی مارکیٹ میں آٹے پر سبیڈی دیتی تو فی کلو آٹا 12 روپے ہو جاتا۔ حکومتی فیصلے سے صرف ایکسپورٹرز ہی زیادہ آمدن کے مزے لوٹیں گے اور عوام کا سستے آٹا خریدنے کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔