لندن(ویب ڈیسک )بریگزٹ ڈیل کے خوف نے برطانوی پاﺅنڈکی قیمت میں بھی کمی کردی ہے ،پاو¿نڈ کی ڈالر کے مقابلے میں قدر ایک فیصد سے زائد کم ہوئی ہے ۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں ملکی کرنسی پاونڈ کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پیر کو ایک فیصد سے بھی زائد کی کمی دیکھی گئی۔ یوں برٹش پاونڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنی کم ترین سطح پر پایا گیاہے ۔برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے کسی باقاعدہ ڈیل کے بغیر ہی نکل جانے کے حوالے سے پھیلتا ہوا سیاسی خوف بنا۔ پیر کو پاونڈ ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 1.2255 ڈالر کے برابر رہ گیاہے ۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے اس سال 9.8 بلین ڈالرقرض واپس کیا، ہر سال 10بلین ڈالر واپس کریں گے، امپورٹ 20 بلین ڈالر سے کم ہوکر12 ڈالر کی رہ گئی ہیں،ابھی تک21 لاکھ لوگ ٹیکس ریٹرن جمع کرواچکے ہیں،معاشی اور خارجی ترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں پی پی اورپی ٹی آئی میں تلخی کراچی کے واقعے پر ہوئی ہے، ہمارے ایم این اے نے پانی کے مسئلے پراحتجاج کیا، ان کو حراست میں لیا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان دوتین دنوں سے مذہب کا استعمال کررہے ہیں، یہ اس وقت ہے جب کشمیر کے مسئلے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے، جب ٹرمپ نے ہندوستان کو بڑا واضح پیغام دیا ہے ۔ساتھ ہی کشمیر کمیٹی کے سابق سربراہ کوپاکستان کی سیاست میں کیڑے نظر آنا شروع ہوگئی۔ کل انہوں نے انتہائی نامناسب زبان استعمال کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ان سے دوری اختیار کرے۔ کیونکہ دونوں جماعتوں کا پرانا وعدہ ہے کہ وہ مذہب کارڈ استعمال نہیں کریں گے، اب وقت ہے کہ وہ خود کومولانا فضل الرحمان سے علیحدہ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ کل عرفان صدیقی پر جس طرح کرایہ داری ایکٹ کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔میر ی نظر میں کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ مولانا فضل الرحمان پر ہونا چاہیے۔جن کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنی لیڈرشپ کو چھڑوانے کیلئے کرائے پر حاصل کیا ہے۔ایک دن ہیں کہتے ہیں ہم سلیکٹڈ ہیں دوسرے دن کہتے ہیں کہ سبھی کچھ ہم کروا رہے ہیں۔ایک بات کریں یا کہیں سارا سسٹم عمران خان چلا رہے ہیں یا پھر کہیں عمران خان سسٹم نہیں چلا رہے ہیں،اپوزیشن کا جوبھیاحتجاج ہے وہ بے تکا ہے، ایک کیس نوازشریف یا آصف زرداری کابنایا ہو، وہ پی ٹی آئی کے دور میں نہیں بنے، تفتیشی افسران بھی انہی کے دور کے کررہے ہیں۔