نیو یارک: دنیا کے ستر ممالک میں ٹیکسی سروس مہیا کرنے والی کمپنی نے اڑنے والی ٹیکسی کا منصوبہ تیار کر لیا، 2020 میں ٹیکسی پائلٹ چلائیں گے 10 برس بعد بغیر پائلٹ اڑیں گی.
کمپنی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایلیویٹ سمٹ کے موقع پر منصوبہ پیش کیا جس کے تحت پٹرول کے بجائے بجلی سے اڑنے والی ٹیکسی کو 2020ء میں پائلٹ چلائیں گے اور پانچ سے دس برس بعد پائلٹ کے بغیر ٹیکسیاں اڑیں گی۔
ٹیکسی میں چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اور کرایہ ایک میل کے 5.73 ڈالر وصول کئے جائٰیں گے۔ ٹیکسی سفر سے ایک گھنٹہ پہلے بک کرنا ہو گی اور ٹیکسی اسٹینڈ بلند عمارتوں کی چھتوں پر بنائے جائیں گے۔