اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے اہم دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سفارتخانے کے سنیئر افسران اور اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی معاملات ،دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اسکے علاوہ وزیر خارجہ اس موقع پر لوکل اور عالمی میڈیا کے ساتھ بھی ملاقاتیں کرینگے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے – وزیر خارجہ، اپنے اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر خارجہ کا دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی ،مذہبی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے انتہائی اہم ہے۔
FM @SMQureshiPTI
is visiting the United Arab Emirates on 17-18 Dec. FM will hold discussions with Flag of United Arab Emirates leadership on all areas of mutual interest incl. regional & global issues; Will also meet Flag of Pakistan
diaspora & interact with local & int’l media. @MoFAICUAE