کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر 500 میٹر رہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے طیاروں کی شیڈول آمد ورفت تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ شدید دھند کے باعث 500 میٹر ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے طیاروں کی آمد رفت متاثر ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ کی صورتحال میں 9بجے کے بعد بہتری شروع ہونا شروع ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رات کو ہی دھند کی پیش گوئی کردی تھی۔
ادھر ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ بہترہوتے ہی 9 بجے کے بعد فلائٹ شیڈول معمول پر آجائے گا