کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند کا راج رہا، جس کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس ہفتے بھی گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے اورکہا ہے کہ کراچی میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے کو گرمی بڑھنے کا امکان ہے اور شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کی طرف ایک اور ہوا کا کم دباؤ بنا ہے جو وسطی بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔