counter easy hit

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کے ڈیرے

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث زندگی مفلوج ہوگئی جب کہ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

Fog stay in several cities of Punjab including Lahoreلاہورسمیت پنجاب کے بیشترشہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال دیئے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے سڑکوں پر گاڑیاں سست روی کا شکارہوگئیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا جس کے باعث 41 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ ریل کا پہیہ بھی رک گیا۔لاہورسے اسلام آباد اورپنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے مکمل طورپربند کردی گئی، جس سے کوٹ مومن انٹرچینج پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ہائی وے پربھی ٹریفک کومشکلات کا سامنا ہے۔ بھکرشہراورمضافات میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثرہے۔ خوشاب وہاڑی، خانیوال، بورے والا، حاصل پوراورملتان کی  شاہراہوں پردھند کے باعث سفرمیں مشکلات رہیں۔

دوسری جانب پنجاب ، خیبر پختونخوا اوربالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔ اسکردومیں درجہ حرارت منفی 10 جب کہ گلگت میں منفی7 تک گر گیا، کالام، دیر اور مضافات میں درجہ حرارت منفی 4 ہوگیا، اسلام آباد میں درجہ حرارت ایک ، مری میں صفر، پشاورمیں کم ازکم درجہ حرارت 2، لاہور، فیصل آباد میں 4 ریکارڈ کیا گیا، ملتان میں کم ازکم درجہ حرارت 5 اورکراچی میں 10 ریکارڈ کیا گیا، بارش اور برفباری کے بعد کوئٹہ میں منفی 8 نے معمولات زندگی کو بریک لگا دی اورزیارت میں برف باری جاری ہے۔