این جی او کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اس لئے مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائےکراچی (یس اُردو) سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ۔این جی او کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اس لئے مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا بل سینیٹ میں سات جنوری کو پیش ہوا لہذا فوری عمل درآمد کرایا جائے ۔ڈاکٹر عاصم سمیت دہشت گردی کے سنگین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں ، ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کا علاج کرنے ، پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ نیب بھی کرپشن کی انکوائری کر رہی ہے ۔ واضح رہے ڈاکٹر عاصم 12 دسمبر تک پانچ روزہ ریمانڈ پر ہیں ۔