الریاض (وقار نسیم ) حلقہء فکروفن کا ایک خصوصی اجلاس کاشانہء ادب ریاض میں منعقد ہوا جس میں حلقہء فکروفن کی تنظیمِ نو کی گئی اور نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالرزاق تبسم نے حاصل کی جبکہ ہدیہء نعت عابد شمعون چاند نے پیش کیا. حلقہء فکروفن کی تنظیم نو کے مطابق ناظم اعلیٰ جاوید اختر جاوید، مشیرِ اعلیٰ ارشد شیخ، ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز، صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری، نائب صدر ساجدہ چوہدری، سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حناء امبرین طارق، سیکرٹری نشرواشاعت عابد شمعون چاند، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرزاق تبسم اور کمیونٹی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ ہونگے.
نومنتخب صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شعر و ادب کے فروغ کے لئے حلقہء فکروفن ہمیشہ سرگرم عمل رهے گا، ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز نے کہا کہ حلقہء فکروفن شاندار ادبی روایات کا امین هے اور ہم اس کی پاسداری کرینگے، مشیرِ اعلیٰ ارشد شیخ نے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاندار ادبی ورثے کے علمبردار حلقہء فکروفن کی تنظیمِ نو نہایت اہمیت کی حامل هے اور انہیں امید هے کہ نومتخب اراکین اس ورثے کی حفاظت محنت اور لگن سے کریں گے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حناء امبرین نے کہا کہ حلقہء فکروفن علم و ادب کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رهے گا، مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہء فکروفن وقار نسیم وامق نے کہا کہ جذبے کا سوز، تخیل کی پرواز اور خیال کے انجم جس علم و خبر کا پتہ دیتے ہیں ہمارا نسب نامہ هے،کمیونٹی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمود باجوہ نے کہا کہ حلقہء فکروفن سعودی عرب کے ریگزاروں میں فکروفن کے چراغ روشن رکهے ہوئے ہے اور ہمارا عزم هے کہ علم و ادب کی ترویج کے لئے ہم اپنا ہرممکن کردار ادا کرتے رہیں گے، ناظم اعلیٰ جاوید اختر جاوید نے کہا کہ فکر وفن نام هے اس ادبی تحریک کا جو فکر کو اڑان اور فن کو دوام دیتی هے.
اس موقع پر حلقہء فکروفن کے دیرینہ ساتهی اعجاز بٹ کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب بهی منعقد ہوئی جس میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بهی کیا گیا.شرکائے تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کے بعد شاعر محمد صابر قشنگ، آزادہ جاودانی، ڈاکٹر طارق عزیز اور ڈاکٹر حناء امبرین کے اعزاز میں ایک شعری نشست بهی منعقد ہوئی.آخر میں ڈاکٹر محمود باجوہ نے دعائے خیر کرتے ہوئے تقریب کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا.