counter easy hit

ضلعی کنونشن پبلک سیمینار دستخطی مہم ور معلوماتی مواد کے زریعے مسئلہ کی اہمت کو اجاگر کیا گیا ،علی ابرار جوڑ

folded Ali Abrar

folded Ali Abrar

گجرات ( صغیر احمد قمر ) سدھار کے زیر اہتمام پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کنونئیر علی ابرار جوڑا ڈسٹرکٹ ٹرینر افتخار بھٹہ اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر اسامہ افتخار نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی کا تیار کردہ چار ٹر آف ڈیمانڈ سدھار نے جامع پروگرام کے تحت پانچ اضلاع گوجرانوالہ ، گجرات، حافظ آباد ، سیالکوٹ ، اور نارووال میں سروے کیا گیا انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سیاسی ورکرز اراکین اسمبلی و سینٹ سے میٹنگ کی گئیں میڈیا پر بریفنگ ضلعی کنونشن پبلک سیمینار دستخطی مہم ور معلوماتی مواد کے زریعے مسئلہ کی اہمت کو اجاگر کیا گیا اور عوام کی دلچسپی کو ابھارا گیا ، ضلعی گرو پ برائے انتخابی اصلاحات کی دن رات محنت اور نگ ودو سے انتخابات کے حوالے سے ایسے معاملات کی خامیاں ، پولنگ اسکیم کے مسئلہ اور حلقہ بندیوں سے بے باقاعدگیاں سامنے آئی ہیں جن کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور پوری غور و فکر کے بعد کچھ اہم اصلاحات کی سفارش کی جا رہی ہے ملک میں ایساانتخابی نظام رائج کرنے کی اشد ضرورت ہے جو قابل اعتماد مہم اور جس پر انتخابات کے بعد کم سے کم اعتراض ہوں ، مستقبل میں ہونے والے انتخابات کا معیار بہتر ہو ، اس پر اجیکٹ کے تحت 2013ء کے جنرل الیکشن میں ووٹوں کے اعتبار سے ضلع گجرات میں پہلی پانچ سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سے ضلعی الیکشن کمشنر ضلعی حلقہ بندی آفیسرکے انٹر ویو ز اور ایک سائٹفک طریقہ کار کے تحت 816گھرانوں کا سروے کیا گیا اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشارت سے ایک چار ٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا ، اس چارٹر آف ڈیمانڈ پر تمام سٹیک ہولڈز نے دستخط بھی کئے ۔