لاہور (یس ڈیسک) نامور لوک گلوکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے پندرہ برس بیت گئے لیکن آج بھی ان کی سریلی آواز کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔ پٹھانے خان انیس سو چھبیس میں کوٹ ادو کی بستی تمبو والا میں پیدا ہوئے۔
ان کا اصل نام غلام محمد تھا، پٹھانے خان نے بچپن سے ہی گیت اور کافیاں پڑھ کر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور ملک گیر شہرت حاصل کی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انیس سو اناسی میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔
” میڈا عشق وی توں” ان کی مشہور کافی ہے جس نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔ سرائیکی خطے کی مشہور آواز کے مالک پٹھانے خان نو مارچ دو ہزار کو کوٹ ادو میں انتقال کر گئے اور اپنے آبائی علاقے میں سپرد خاک ہیں۔