counter easy hit

ملک محمد حنیف اعوان کی زیر قیادت عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا،ذ ا محی الدین ڈار

 Mohiuddin Dar

Mohiuddin Dar

سرائے عالمگیر(بیوروچیف )حالات کچھ بھی ہوں ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان کی زیر قیادت عوام کی بے لوث اوربلا تفریق خدمت کا مشن جاری تھا اور جاری رہے گاان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما جنرل کونسلر وارڈ 6 ذکا محی الدین ڈار نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ باشعورعوام سچ اور جھوٹ کی پہچان رکھتے ہیں مسلم لیگ ن پاکستان سے محبت کر نے والوں کا گلدستہ ہے قائدین اور کارکنوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیاہے اورپورے ملک میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو دیکھا جائے تو میاں برادران کی عوام سے محبت کے ثبوت ملیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہم جانتے ہیں کہ اسی کی وجہ سے دنیا میں باوقار ہیں انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک و قوم کے لیے کام کرنے والی سیاسی جماعتوں میں ن لیگ کا نام سر فہرست ہے ہمارا دعوا ہے کہ آنے والے سالوں میں انشااللہ پاکستان ایک طاقت کا نام ہوگا۔