کراچی….بیچلرزاور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں۔جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں ، وہ اپنی داخلہ فیس2فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔
انرولمنٹ فارم وفیس دوپہر 3تاشام7بجے تک یوبی سے متصل ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے کیمپ آفس سے تصدیق کرانے کے بعد جامعہ کراچی کے یوبی ایل کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 29جنوری 2016 ء تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔