ہاٹ اینڈ سپائسی ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیاءکی موجودگی پر سیل کیا گیا، کچن میں بے شمار کاکروچوں کی موجوگی، صفائی کی انتہائی ناقص حالت پائی گئی۔
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور میں کارروائیاں، مال روڈ پر ہاٹ اینڈ سپائسی ریسٹورنٹ زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی پر سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں مضر صحت اور ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہاٹ اینڈ سپائسی ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیاءکی موجودگی پر سیل کردیا۔ کچن میں بے شمار کا کروچوں کی موجوگی، صفائی کی انتہائی ناقص حالت پائی گئی۔
ضرار شہید پر واقع یاسر بروسٹ ضرار شہید روڈ کو ایکسپائر اشیاء خورو نوش کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدر کے مطابق کچن کی انتہائی ناقص حالت، ورکرز کچن میں سگریٹ نوشی کرتے پائے گئے جبکہ راولپنڈی میں زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر 3 معروف سٹورز سیل کر دیئے گئے۔ کولڈ ڈرنکس کی موجودگی پر دی ایجوکیٹر سکول کھیالی ٹاؤن گوجرانوالہ کی کینٹین سیل کر دی گئی۔